چین سے شروع ہو کر دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے انفیکشن سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی لڑائی ایسی ہے جیسے وہ کسی نامعلوم دشمن کے خلاف لڑ رہے ہوں۔
یہ آپ کے جسم پر کیسے حملہ آور ہوتا ہے؟ انفیکشن کے بعد انسانی جسم میں کس قسم کی علامات پیداہوتی ہیں؟
کن لوگوں کے لیے شدید بیمار ہونے یا مرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں؟
 اور آپ اس کا علاج کس طرح کریں گے؟
یہ بھی پڑھیے
کیا ماسک آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے
کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی
چین کے شہر ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں اس وبائی مرض کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب ان سوالات کے جوابات دینا شروع کردیئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے 99 مریضوں کے علاج سے متعلق مفصل رپورٹ لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے

پھیپھڑوں پر حملہ

ووہان کے جنینٹان ہسپتال میں جن 99 مریضوں کو لایا گیا تھا ان میں نمونیہ کی علامات تھیں۔
ان مریضوں کے پھیپھڑے میں تکلیف تھی اور پھیپھڑوں کے اس حصے میں جہاں سے آکسیجن کا گزر ہوتا ہے وہاں پانی بھرا ہوا تھا