موت کے ابتدائی معاملات

کورونا وائرس سے متاثرہ جن دو افراد کی پہلے پہل موت ہوئی وہ بظاہر صحت مند نظر آ رہے تھے
 
تاہم انھیں طویل عرصے سے سگریٹ کی لت تھی اور ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کمزور ہوگئے ہوں۔
ہسپتال لائے جانے والے 61 سالہ شخص میں شدید نمونیہ کی علامات واضح تھیں۔
انھیں سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ آپ اسے اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ اس شخص کا پھیپھڑا جسم کو زندہ رکھنے کے لیے درکار آکسیجن فراہم نہیں کر پا رہا تھا۔
وینٹیلیٹر پر رکھے جانے کے باوجود اس شخص کے پھیپھڑے ناکام ہوگئے اور اس کے دل نے کام کرنا بند کر دیا۔
دوسرے مریض کی عمر 69 سال تھی اور اسے بھی سانس لینے میں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔ مصنوعی طور پر اسے آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔
اس کی موت اس وقت واقع ہوئی جب نمونیہ سے ان کا بلڈ پریشر گرگیا۔