
سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86 مریض سامنے آئے ہیں اور صوبے میں اس وقت مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے
وزیراعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 358 ہے جو کُل مریضوں کا 30 فیصد ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ان کے بہنوئی سید مہدی شاہ کورونا کے باعث
انتقال کر گئے تھے
اس طرح صوبے میں کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کُل تعداد 22 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔
وزیر
اعلی نے اپنے بہنوئی کے میس کی تفصیلات دیتےہوئے بتایا کہ سید مہدی شاہ کی
عمر 52 سال تھی اور 28 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
مراد
علی شاہ کے مطابق مہدی شاہ کے دو ٹیسٹ منفی آئے تھے لیکن کورونا کے باعث
پھیپھڑوں ان کے اور دیگر اعضا میں مسائل نمودار ہوئے، جن کے سبب ان کی موت
ہوئی
وزیر
اعلی نے کہا کہ ہسپتال نے مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا
تھا، اس کے باوجود انھوں نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا وائرس کے نتیجے میں
ہلاک ہونے والے شخص کے طریقے پر کی
وزیراعلیٰ
سندھ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، ایک
دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں، اور اپنی، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی کی
حفاظت میں اپنا کردار ادا کری

0 Comments