عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے
تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5833 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں جہاں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں وہیں چین جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔